Ideology

قائد تحریک سے متعلق حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ کی تصنیف”قولِ فیصل”سے اقتباس!

یہ چند اقتباسات ہیں جوکہ بانی تحریک کی تصنیف "قول ِ فیصل” سے لئے گئے ہیں جو کہ 27 اگست 2016ء کے سالانہ اجتماع میں "قول فیصل” سے پڑھ کر خاکساران پاکستان کو سنائے گئے تھے۔ ان اقتباسات میں تحریک کا سارا نظام پنہاں ہے کہ خاکسارتحریک کی بنا کس نہج پر ہے اس میں "اختیار ناطق”یعنی ڈکٹیٹر شپ کیونکر رکھی گئی ... Read More »

ادارہ علیہّ اور قائد تحریک کے مقام کی تعریف از بانی تحریک علامہ المشرقیؒ

بانیِ تحریک حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقی ؒ ادارہ علیہّ اور قائد تحریک کی تعریف قولِ فیصل صفحہ نمبر ۸۸ تا ۸۹ میں ان الفاظ میں کرتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔’’خاکسار تحریک میں تحریک کا بانی بھی صرف ایک سپاہی ہے۔ وہ جماعت کے نام بڑے سے بڑا اور سخت سے سخت حکم جاری کر سکتا ہے لیکن ... Read More »

آیہء اولی الامر کا صحیح مفہوم – علامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ

اے مسلمانو! اس آیت کا صحیح اور ناقابلِ تردید ترجمہ یہ تھا کہ اے ایمان والو! (اطیعواللہ) اللہ کے احکام کی جو تم پر بصورتِ قرآن اترے ہیں انکی کامل متابعت کرو۔ (اطیعو الرّسول)رسولؐ کے بالمشافہ اور وقتی حکموں کی جو وہ تمہیں بہ حیثیت امیرِ جماعت دیتے ہیں انکی فوری تعمیل کرو۔ (اُولی الامرمنکمُُ) اور ان حاکموں کے حکموں ... Read More »

خاکسار تحریک اور اختیارِ ناطق – بانیِٔ تحریک

خاکسار تحریک کی بنا اول اور آخر تک ہر جگہ اختیار ناطق پر ہے۔ جمہوریت، اکثریت یا انتخاب پر کسی جگہ نہیں۔ محلہ کا سالار اُس محلہ کا ڈکٹیٹر اس لئے ہے کہ اس سے محلہ میں اصلاح اور انقلاب پیدا کرانے کی توقع ہے، نری انجمن سازی کی توقع نہیں۔ اس بنا پر اس کو محلہ کے خاکسار سپاہی ... Read More »

خاکسار کے ۲۴ اصول

۱۔ کسی مسلمان کے خلاف نہ ہو، ازروئے قرآن مومن صرف وہ لوگ ہیں جو آپس میں بھائی چارہ قائم کرتے ہیں۔ ۲۔  سب ہمسایہ طاقتوں اور دیگر اقوام کے ساتھ روداری رکھے تاکہ محبت کا عالمگیر جذبہ پیدا ہو۔ ۳۔ مجاہدانہ اور سپاہیانہ قابلیتیں پیدا کرکے طاقتور بنے کیونکہ اسوہ حسنہ، اسوہ رسول، دینِ ِاسلام الغرض خداکا سچا مذہب ... Read More »

خاکسارتحریک کے ۱۴ نکات

ہم خاکسار نسل انسانی کے تمام فرقہ واروارانہ جذبات اور مذہبی تعصبات کو اپنے نیک اور نفع رساں عمل سے کچل کر لیکن مذہب کو برقرار رکھ کر ایک مساوی، غیر متعصّبانہ، روادارانہ مگر غالب نظام پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ جس میں سب اقوام سے بجا سلوک اور اُنکی پرورش ہو اور جس کی بنیاد، سعی و عمل اور ... Read More »

مقالہ افتتاحیہ – اسلام کی عسکری زندگی – علامہ المشرقیؒ

قوموں کا زوال اور جمود     مسلمانو!تم پچھلے کم از کم تین سو برس سے بھولتے گئے ہو کہ اسلام کی فاتحانہ زندگی کی بنیاد کیا تھی ! تم نے بھلا دیا کہ اسلام کیا تھا اور کیوں دنیا میں غالب تھا؟ اٹھارہویں صدی کے شروع میں تمہاری ہوا ہندوستان میں اکھڑی لیکن تم نے نہ سمجھا کہ تمہارے بارہ ... Read More »

قولِ فیصل – خاکسارتحریک کے غرض ومقصد کی مکمل تشریح

خاکساراعظم نے قول فیصل کی صورت میں تحریک کے اغراض و مقاصد کی تشریح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاکسارتحریک نے عملی طور پر قوم کے ہر فرد اور ہر مرد وزن میں سپاہیانہ احساس پیدا کیا ہے۔ اس کے دل میں حس بیدار ہورہی ہے کہ ہم امت کے حفاظت کے لئے کھڑے ہیں۔ دشمن کو شکت دینے اور ... Read More »

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates