حکم نمبر – ۲۰۸/۰۸۱۵ بابت علامہ المشرقیؒ کی ۵۲ برسی

حکم نمبر – ۲۰۸/۰۸۱۵ بابت علامہ المشرقیؒ کی ۵۲ برسی

تمام خاکساران پنجاب و خیبر پختون خواہ کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ علامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ ۵۲ ویں برسی میں شرکت کے لئے مورخہ ۲۷ اگست ۲۰۱۵ء دن گیارہ بجے ’’مرکز اعلیٰ اچھرہ‘‘ لاہور واقع ۳۴ ذیلدار روڈ اچھرہ, لاہور پہنچ جائیں اس برسی کے موقع پر ’’علامہ المشرقی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وقت کی پابندی ضروری ہے! برسی کے اس پروگرام و کانفرنس کو یک روزہ کیمپ کی صورت میں نہایت نظم و ضبط کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام و یک روزہ کیمپ کا نظم و ضبط اور تمام متعلقہ ذمہ داریاں سرانجام دینے کے لئے ادارہ علیّہ خاکسارتحریک معتمد خصوصی جناب ’’قاسم الکریم‘‘ صاحب (گجرانوالہ)  کو ’’سالارِ اوّل‘‘ کیمپ مقرر کرتا ہے اور ان کو تاکید کرتا ہے کہ وہ ۲۷ اگست ۲۰۱۵ء علی الصبح ٹھیک ۹ بجے مرکز اعلیٰ اچھرہ، لاہور پہنچ جائیں اور کیمپ کے تمام انتظامات سنبھال لیں تاکہ نظم ضبط قائم رہے۔

ادارہ علیّہ خاکسارتحریک اچھرہ، لاہور۔
حکم نمبر: ۲۰۸/۰۸۱۵۔
بتاریخ ۱۲ اگست ۲۰۱۵ء۔
بوقت: رات دو بجکر چالیس منٹ۔

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates