حکم نمبر – ۲۰۹/۰۹۱۵ – کراچی و گجرانوالہ ڈویژن کی تمام تقرریاں منسوخ!

حکم نمبر – ۲۰۹/۰۹۱۵ – کراچی و گجرانوالہ ڈویژن کی تمام تقرریاں منسوخ!

بحکم ادارہ علیّہ خاکسارتحریک | خاکساران کراچی و گجرانوالہ ڈویژن برخیز!
ملک گیر سطح پر خاکسارتحریک کے محلہ وار نظام کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، گجرانوالہ و کراچی ڈویژن کی تمام ڈویژنل، ضلعی، شہری اور تحصیلی عہدے/تقرریاں فی الفور منسوخ کی جاتی ہیں! اور تمام خاکساران کراچی و گجرانوالہ ڈویژن کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ محلہ وار نظام کے تحت اپنے اپنے ضلعوں، شہروں، قصبوں، تحصیلوں اور گلی محلوں میں خاکسارتحریک کے دستورالعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے محلہ وار نظام کے تحت جماعت سازی کا عمل شروع کردیں تاکہ ملک گیر سطح پر ادارہ علیّہ کی طرف سے شروع کردہ محلہ وار نظام کے تحت تنظیم سازی کا حصہ بنکر صحیح معنوں میں تحریک کو پھر سے صف بند، مضبوط اور طاقتور بناکر اپنا کردار ادا کرے تاکہ تحریک آئندہ آنے والے سالوں میں قومی سطح پر اپنا ایک فعال کردار ادا کرنے کے قابل بن جائے۔ ہر خاکسار پر واضح ہوکہ اس محلہ وار نظام نے تقسیم ہند سے پیشتر خاکسار تحریک کو ہندوستان بھر میں ایک مضبوط جماعت بنکر ابھارا تھا۔
کراچی و گجرانوالہ ڈویژن میں محلہ سالاروں کی آئندہ تقرریاں صرف اور صرف اہلیت، کارکردگی، ادارہ علیّہ کی غیر مشروط اطاعت اور خاکسارتحریک کے دستورالعمل کے عین مطابق ہونگی اس کے علاوہ ڈویژن بھر میں  کسی سابقہ سالار یا عہدے دار کو یہ اختیار نہیں ہوگا کہ وہ اپنے تئیں ادارہ علیّہ سے بالا بالا کوئی تقرری عمل میں لائے ایسا کرنے والا خاکسار فی الفور اپنے آپ کو تحریک کی صفوں سے باہر سمجھے۔
اس کے علاوہ کراچی و گجرانوالہ ڈویژن کے تمام خاکساران اور سابقہ عہدے داران پر کسی بھی جلسہ، جلسوں، ریلیوں، احتجاجی دھرنوں، سیمیناروں اور پریس کانفرنسوں/کانفرنسوں میں شمولیت یا اس طرح کے کسی بھی پروگرام کے انعقاد پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی جاتی ہے۔
تمام خاکساران کراچی و گجرانوالہ ڈویژن صرف اور صرف خاکسار تحریک کو پھر سے منظم، مضبوط، صف بند اور طاقتور کرنے کے لئے خاموشی کے ساتھ محلہ وار نظام کے تحت تنظیم سازی کریں اور ملک بھر میں خاکسارتحریک کے کسی عہدے دار اور کارکن کو یہ اجازت نہیں کہ وہ روایتی فرسودہ بلدیاتی نظام کا حصہ بنکر الیکشن میں حصہ لے۔

ادارہ علیّہ کے کسی بھی حکم کی نافرمانی کرنے پر ادارہ علیّہ دستوالعمل کے عین مطابق سخت کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ڈاکٹر صبیحہ المشرقی۔
بحیثیت ادارہ علّیہ خاکسارتحریک۔
حکم نمبر – ۲۰۹/۰۹۱۵۔
بوقت: دن دو بجکر چالیس منٹ۔
بتاریخ: ۹ ستمبر ۲۰۱۵ء
نوٹ:-
۱۔ گجرانوالہ ڈویژن میں محلہ وار نظام کو کھڑا کرنے کے لئے تمام خاکساران گجرانوالہ ڈویژن معتمد خصوصی خاکسار ’’قاسم الکریم صاحب‘‘ سے براہ راست رابطہ کریں!
۲۔ کراچی ڈویژن میں محلہ وار نظام کو کھڑا کرنے کے لئے تمام خاکساران کراچی ڈویژن ںاظم اعلیٰ سندھ خاکسار ’’عزم حیدر‘‘ صاحب سے براہ راست رابطہ کریں رابطہ کریں!
۳۔ مورخہ ۹ ستمبر ۲۰۱۵ء کے بعد کسی بھی سابقہ سالار عہدے کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے سابقہ عہدے کا استعمال کرے ایسا کرنے والے کسی بھی خاکسار کے کسی بھی قولِ فعل اور عمل و کردار کا ادارہ علیّہ ذمہ دار نہیں ہوگا اور مزید یہ کہ ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ادارہ علیّہ تقرریوں کی منسوخی کے لیٹر کی کاپیاں کراچی و گجرانوالہ ڈیویژن کے متعلقہ سرکاری اداروں کو ارسال کررہاہے۔

کاپی فاروڈڈ ٹو:
۱۔ آئی جی آفیس  – کراچی و گجرانوالہ ڈویژن۔
۲۔ ڈی آئی جی آفیس – کراچی و گجرانوالہ ڈویژن۔
۳۔ تمام ایس ایس پیز آفیسزز  – کراچی و گجرانوالہ ڈویژن۔
۴۔ کمشنر آفیس – کراچی و گجرانوالہ ڈویژن۔
۵۔ تمام ڈپٹی کمشنر آفیسزز – کراچی و گجرانوالہ ڈویژن۔

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates