محرکِ ثانی کی ساتویں برسی10جنوری2017ء کےموقع پرجعلی”الاصلاح”کا اجراء دراصل جھوٹ اور لغویات کاپلندہ!

مورخہ: 10جنوری2017ء محرکِ ثانی حمیدالدین احمد المشرقیؒ کی ساتویں برسی کے موقع پر خاکسارتحریک کے ترجمان "الاصلاح” کے جعلی پرچے کا اجراء سازشی اورتحریک سے خارج شدہ  عناصر کا احمقانہ اقدام!
قائد تحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی بحیثیت ادارہ علیہ، مرکزی دفترخاکسارتحریک,34 ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور میں بدستور قائم و دائم!
دنیائےخاکساران کو خاکسارتحریک کی اس آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ محرکِ ثانی حمید الدین المشرقیؒ کی ساتویں برسی کے موقع پر کچھ سازشی عناصر اورتحریک سے خارج شدہ افراد نے ملی بگت اور سازش کرکے تحریک کے ترجمان "الاصلاح” کا جعلی پرچہ شائع کرکے دنیائے خاکساران کو بدگمان اور پریشان کرنےکی ناکام کوشش کی ہے اس جعلی پرچے میں انتہائی لغو اور جھوٹ پر مبنی مواد چھاپ کر ادارہ علیہ اور قائد تحریک کے تقدس کو پامال کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے لیکن خاکساران پاکستان اس جعلی پرچے پر کوئی دھیان نہ دیں اور مزید یہ کہ قائد تحریک اپنے منسب پرقائم و دائم ہیں اور مرکز اعلیٰ اچھرہ لاہور بدستور اپنے فرائض منسبی انجام دے رہا۔ اس طرح کی سازشیں اور لغوحرکات تحریک کے تقدس کو پامال نہیں کرسکتی یہ سازشی اور تحریک سےخارج شدہ عناصر شروع دن سے خاکسارتحریک اور مرکز اعلیٰ اچھرہ لاہور کےخلاف برسرِپیکار ہے لیکن خاکساران پاکستان یقین رکھیں ادارہ علیہ اچھرہ لاہور تمام حالات کا بغورجائزہ لے رہا ہے اور اس سازشی ٹولے کو متنبہ کرتا ہے کہ اگر وہ اپنی بیہودہ اورلغو حرکات سے باز نہیں آیا تو بہت جلد ان کے خلاف تحریکی و قانونی بنیادوں پر چارہ جوئی کرنے کا حق ادارہ علیہ اچھرہ لاہور اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اس جعلی پرچے کی تمام تحریر جھوٹ اور لغویات کا پلندہ ہے۔ ادارہ علیہ اچھرہ لاہور کے علاوہ کسی بھی قسم کا کوئی ادارہ نہ تحریک میں ہے اور نہ ہی سازشی عنصر اورمنافقین تحریک کے کسی بیان و تحریر سے کوئی اس طرح کے ادارے قائم ہوسکتے جن کا ذکر اس جعلی پرچے میں کیا گیا ہےاور یہ سازشی خارج شدہ عنصر قائد تحریک اور مرکز کی طرف سے کسی بھی مقرر کردہ عہدے دار کو تحریک سے سبکدوش کر سکنے کا کسی صورت مجاز نہیں۔
خاکسارتحریک کے تمام مراکز جو کہ ادارہ علیہ سے وابستہ بدستور اپنے اپنے شہروں قصبوں میں اپنا کام جاری و ساری رکھیں اور مرکز سے ہمہ وقت رابطہ میں رہیں اور اپنے تمام احکامات بدستور قائد تحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی بحیثیت ادارہ علیہ اچھرہ لاہور سے وصول کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر۔ آمین۔

قائدخاکسارتحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی۔
بحیثیت ادارہ علیہ خاکسارتحریک۔
اچھرہ – لاہور۔

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates