خاکسار تحریک حویلیاں کا جیش مارچ کرتے ہوئے!

خاکسارتحریک حویلیاں کا جیش سالار شہر حویلیاں بلال حیدر کی قیادت میں مارچنگ کرتے ہوئے۔ واضح رہے کہ حویلیاں مرکز خاکسارتحریک کا ایک مضبوط مرکز ہے اور تمام خاکساران حویلیاں پوری طرح مرکز اعلیٰ اچھرہ لاہور اور مرکز میں موجود مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور قائد تحریک کو سالارِ ضلع زرشاد حسین، سالار شہر بلال حیدر سالار نشر و اشاعت نثار حویلیاں نے یقین دھانی کرائی ہے کہ  وہ اور ان کی پوری جماعت مرکزی پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور مرکز کی ہدایت پر خاکسار تحریک کے دستورالعمل پر چوبیس گھنٹے عمل پیرا ہے اور مرکزی پالیسوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مرتے دم تک ادارہ علیہ خاکسار تحریک کے ساتھ وفادار رہیں گے اور اُس کی بے چوں چراں اطاعت کرتے رہیں گے۔

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates