لاڑکانہ میں تحفظ ختمِ نبوت ﷺ مارچ

لاڑکانہ: مورخہ 5 نومبر 2017 خاکسارتحریک لاڑکانہ کے زیر اہتمام "تحفظ ختم نبوت ﷺ مارچ” کے عنوان سے مارچ کیا گیا جس کی قیادت قائد تحریک ڈاکٹر صبیحہ المشرقی نے کی یہ مارچ شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا صوبائی دفتر خاکسار تحریک لاہوری محلہ سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا مارچ کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختمِ نبوتﷺ کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے آخری نبی تھے ان کے بعد کوئی نبی اس دنیا میں نہیں آیا اور نہ کبھی آئے گا۔ ہم بطور مسلمان ختم نبوت ﷺ کی خاطر اپنی جانوں قربان کردیں گے۔ پریس کے نمائندگان کے سامنے قائد تحریک ڈاکٹرصبیحہ المشرقی صاحبہ نے کہا کہ "ختم نبوت ﷺ” پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ نبی اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی ہے اور نبیﷺ کی شان میں کوئی گستاخی بطور مسلمان ہمہیں قبول نہیں۔ حضور ﷺ خدا کی طرف سے بھیجے ہوئے آخری نبی تھے۔ ان کے بعد نہ کوئی نبی آیا ہے اور نہ کبھی آئے گا بطور مسلمان ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ نبی اللہ ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں ان کی شان میں اگر کوئی گستاخی کرے گا تو وہ جان سے جائے گا ” حرمت رسولﷺ پر جان بھی قربان ہے” خاکسارتحریک روزِاول سے قادیانیت کی مخالف رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی ہمارے قائد رہنما حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقی ؒ نے ہمیشہ اس عنصر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ان کو دین سے خراج قرار دیا ہے اور یہ لوگ بہلے دن سے رسول ﷺ کے منکر ہیں اور اِس کے علاوہ جہاد فی سبیل اللہ کے بھی منکر ہیں ان کو انگریز نے اپنے مقاصد (ترکِ جہاد) کی حاصلات کے لئے ہندوستان میں کھلی چھٹی دے دی تھی جس کے وجہ سے انہوں رسول کی شانﷺ میں ہمیشہ گستاخی کی اور اب بھی اسی عنصر کی وجہ سے پہلے دن سے ختمِ نبوتﷺ کا مسئلہ جوں کا توں موجود ہے اور ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا کیونکہ یہ لوگ پہلے دن سے ختم نبوتﷺ کے منکر ہیں اور اِسی وجہ سے روز اول سے خاکسارتحریک ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور روزقیامت تک کھڑی رہے گی۔ مارچ کے اختتام پر خاکساران لاڑکانہ نے رسول خداﷺ کی شان میں انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ غائبانہ عسکری سلامی پیش کی اور بعدازاں قائد تحریک نے پریس کلب لاڑکانہ کے اندر جاکر لاڑکانہ کے صحافیوں سے ملاقات کی اور شہر کے دیگر مسائل پر اہم تبادلہ خیال کیا اور تحریک کا موجودہ موقف کھل کر بیان کیا۔

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates