خاکسارتحریک حویلیاں کے زیر اہتمام اجتماعِ عام مورخہ ۱۴ نومبر ۲۰۱۴ء

حویلیاں(۔۔۔۔۔) خاکسارتحریک حویلیاں کے زیراہتمام مورخہ ۱۴ نومبر ۲۰۱۴ء بروز جمعہ ایک اجتماع زیر صدارت ناظم ڈویژن ہزارہ قاضی عبدالقدوس منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں خاکسار بلال حیدر کو مرکز اعلیٰ خاکسارتحریک اچھرہ کے احکامات کی روشنی میں سالار اکبر(شہر) مقرر کیا گیا۔ خاکساربلال حیدر نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ وہ خاکسار کے چوبیس اصول اور ۱۴ نکات کے عین مطابق اپنے شہر میں خاکسارتحریک کے محلہ وار نظام کے تحت جماعت سازی کا عمل شروع کریں گے اور محلہ محلہ قریہ قریہ خاکسارتحریک کو روشناس کرائیں گے اور محلہ وار سطح پر جماعت سازی کے عمل کو روزانہ عمل کی بنیاد پر مرکز کے احکامات کے عین مطابق تیز کریں گے اور نئی جماعتوں کی بنیاد رکھیں گے۔ علاوہ ازیں اجتماع سے قاضی عبدالقدوس ناظم ڈویژن ہزارہ  نے بھی خطاب کیا اور مرکز اعلیٰ خاکسارتحریک اجھرہ لاہور پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے شرکاء کو خاکسارتحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی اور اس عزم کا ارادہ کیا کے خاکسارتحریک کے محلہ وار نظام کو فعال کرکے ملک میں ایک نئے سیاسی ماحول کی بنیاد رکھیں گے جو کہ ایثار قربانی اور خدمت خلق کی بنیاد پر ہوگا۔ اجتماع سے دیگر خاکساران حویلیاں نے بھی خطاب کیا۔

خاکسارتحریک حویلیاں کے زیر اہتمام ’’اجتماع عام‘‘ کا فوٹو البم

 

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates