قولِ فیصل – خاکسارتحریک کے غرض ومقصد کی مکمل تشریح

خاکساراعظم نے قول فیصل کی صورت میں تحریک کے اغراض و مقاصد کی تشریح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاکسارتحریک نے عملی طور پر قوم کے ہر فرد اور ہر مرد وزن میں سپاہیانہ احساس پیدا کیا ہے۔ اس کے دل میں حس بیدار ہورہی ہے کہ ہم امت کے حفاظت کے لئے کھڑے ہیں۔ دشمن کو شکت دینے اور زور آور کا زور توڑنے کے لئے کھڑے ہیں۔ اس حرکت میں ہر شخص کا باخدا بننا سکھایا جارہا ہے۔ خدا کی طرح زمین پر لا شریک بن کر رہنا، خدا کی طرح جبار اور قہار بننا، خدا کی طرح رحم اور رافت کے جذبات رکھنا، خدا کی طرح قوی اور عزیز ہونا، خدا کے حکم کے مطابق ’’اشداء علی الکفار اور بینھم‘‘ خدا کے کہے پر بے اجرت خدمت کرنے کا جذبہ بیدار کررہے ہیں۔ تحریک کا ہر رکن اللہ کا سپاہی بن رہاہے۔
زوال سلطنت سے مسلمان کی خصوصیات کمزور ہوگئی تھیں اس لئے دماغ میں بھی سوچ کی  گنجائش کم پوگئ۔ غیر قوموں نے اس تحریک کو اپنے لئے خطرناک سمجھا لیکن مسلمانوں نے اپنے دماغ سے کچھ سوچنے کے بجائے انہی کی تقلید میں تحریک کی مخالفت شروع کردی انہوں نے غیر مسلموں کے ہاتھ مضبوط کیے اور خود مسلمانوں کی طاقت کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان نافہم اور ناعاقبت اندیش مسلمانوں نے غیروں کی بات اپنے منہ میں لی اور تحریک کی مخالفت کےساتھ ساتھ اس کے اغراض و مقاصد کا مطالبہ شروع کردیا۔ بانئ تحریک حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ نے ۱۹۳۵ء ’’ قول فیصل‘‘ شائع کرکے اِن کا مطالبہ پورا کردیا اور صاف صاف کہہ دیا کہ ’’اگر اس تشریح سے جو میں نے ’’قولِ فیصل‘‘ کے اوراق میں کی ہے غرض مند تحریک  کو نہیں سمجھا تو پھر اس سے خدا سمجھے۔‘‘
خاکسارتحریک کی ویب سائٹ پر ’’قول فیصل‘‘ کا پی ڈی ایف اپ نیچے لنک پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے تاکہ قاری اور تحریک میں شامل ہونے والے خاکسا پر خاکسارتحریک کے غرض اور مقصد اور نصب العین کی وضاحت ہوسکے اور وہ یہ جان لے کے باطل سچائی کے مقابل صرف اس لئے آتا ہے کہ ہر سچائی کے رواج سے باطل کو نقصان ہے۔ باطل اپنی ہستی کو بچانے کے لئے حق کے خلاف جھوٹ نشر و اشاعت اور پوری ضمیر فروشی کا مظاہرہ کرتا ہے اور باطل کو اپنے مٹ جانے کا ہر لحظہ خوف رہتا ہے لیکن حق خاموش رہتا ہے اور کسی باطل کی پرواہ کئے بغیر اپنی منزل کی جانب بے نیاز ہوکر بڑھتا چلاجاتا ہے۔

مرکز اعلیٰ خاکسارتحریک
اچھرہ – لاہور۔

کلک کرکے ’’قولِ فیصل‘‘ کو آن لائن پڑھیں یا ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

Download
File Size 11.7 MB

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates