اشارات – قوم کو طاقتور کرنے کا نسخہ – علامہ المشرقیؒ

’’تذکرہ‘‘ کی مایہ ناز قلمی کاوش پیش کرنے کےبعد بانیٔ تحریک حضرت علامہ عنایت اللہ خان المشرقیؒ نےسات سال خاموشی اختیار کرلی اور خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ اس دوران آپ کو ہزاروں خطوط ملے سینکڑوں لوگوں نے بالمشافہ بات چیت کی اور اہم مذہی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آپ کی نگاہِ دوررس نے بھانپ لیا کہ مسلمانوں میں سچائی کو قبول کرنے کی اہلیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ ’’اشارات‘‘ کے ذریعے آپ نے مسلمانوں میں زوال کا عام احساس، درد مند مسلمانوں میں اصلاح کی عام تڑپ، مسلمانوں میں بے مثال صلاحیتوں، تمام ناکامیوں کا باعث اصلاح نفس کا فقدان اور پھر عروج و فتح مندی کا تاریخ ساز جائزہ پیش کیا اور مسلمانوں کو پھر منزل تک پہنچنے کی راہ دکھائی۔ مسلمانوں کو پھر طاقتور اور غالب بنانے کے لئے انوکھے اور منفرد منصوبے کا اعلان کیا۔
’’خاکسارتحریک‘‘ کا نام سے اصلاح ملت کا عملی پروگرام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اندر بادشاہت اور قوت حاصل کرنے کا واحد حل موجود ہے۔ اصلاح نفس اور خدمت خلق، زندگی اور طاقت کا پہلا نشان ہے۔ اس کے اندر مخدوم بن جانے کا راز ہے۔ الغرض آپ نے پورے یقین و ایمان کے ساتھ اعلان کیا کہ مسلمانوں نے اگر اس تجویز کو مضبوطی سے پکڑا تو چند برس کے اندر اندر ان کی کایا پلٹ جائے گی۔ آپ نے اسلام کی ماہیت اور اس کو غالب کرنے کا طریق کار بتلا کر قوم کے اندر ایک نئی روح پیدا کردی۔
خاکسارتحریک کی ویب سائٹ پر ’’اشارات‘‘ کا پی ڈی ایف نیچے لنک پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے تاکہ قارئین کرام اور تحریک میں شامل ہونے والے خاکسارپر یہ حقیقت اظہر من الشمس ہوجائے کہ علامہ المشرقیؒ  کے مسلسل غور و فکر کا حاصل کیا تھا۔ ان کی تحقیقات نے ان کے سامنے عمل کاایک نیا میدان کس طرح وا کردیا اور انہوں نے اسلامیان ہند کو چند برسوں کے اندر اندر غالب کردینے کے لئے کیا عظیم فارمولا پیش کیا اور ان کی آئندہ عملی جدوجہد میں کیا منطقی نتائج منظر عام پر آکر رہے۔ اس وقت بھی خاکسارتحریک علامہ المشرقیؒ کے فرمودات کے عین مطابق منظم ہورہی ہے تاکہ خاکسارتحریک علامہ المشرقی کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے قائد کے دئیے ہوئے منشور اور پروگرام پر عمل پیرا ہوکر وہ نتائج پیدا کرے اور قوم کو صدیوں کی غلامی سے نکال کرے پھر سے بامِ عروج پر پہنچا دے جس کی وجہ سے خاکسارتحریک وجود میں آئی۔

مرکز اعلیٰ خاکسارتحریک
اچھرہ – لاہور۔

کلک کرکے ’’اشارات‘‘ کو آن لائن پڑھیں یا ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
Download
File Size 23.1 MB

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates