فوٹو گیلری – خاکسار شاہین فورس کے ننھے بچوں کا شہداء پشاور کے ساتھ اظہار یکجہتی


لاہور (۔۔۔۔۔) خاکسار تحریک اور خاکسار شاہین فورس لاہور کے زیر اہتمام سانحہء پشاور کے معصوم شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ خاکسار شاہین فورس کے ننھے بچوں نے پریس کلب لاہور کے سامنے اپنے شہید ساتھیوں کی قربانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اِس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنی تعلیمی سرگرمیان جاری رکھتے ہوئے وطن عزیزکے دفاع کیلئے خاطر جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنے اسلاف کے آگے انشاءاللہ تعالیٰ شرمندہ نہ ہونگے۔ اسکے بعد ننھے خاکساروں نے عسکری مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شہید بہن بھائیوں کو عسکری سلامی پیش کرنے بعد، ننھے طالبعلم خاکسار جنید شوکت اور طالبہ خاکسار نائلہ جٹ نے کہا کہ ہم اپنی حفاظت کی خاطر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ہر سکول وکالج میں تمام طالبات اور طالب علموں کو لازمی عسکری تربیت کا بندوبست کرے اسکے علاوہ ہر اسٹوڈنٹ کو سول ڈفینس، اور جدیدمارشل آرٹ کی بھی تربیت دیجائے تاکہ ہم اپنی حفاظت خود کرنے کے قابل ہوسکیں اور جب پاکستان کا ہر اسکول کیڈٹ سکول ہوگا تو دشمن کتنے مارے گا؟ ہم دشمنوں اور دہشگردوں سے ڈرنے والے نہیں ہم اپنے تمام دفاعی اداروں کے ساتھ ہیں انکے مشکور ہیں جو اپنی جان تھیلی پر رکھ کر قوم کی حفاظت کرتے ہوئے نہ صرف اپنی بلکہ اب اپنے بچوں کی قربانی بھی دے رہے ہیں۔ آخر میں ان ننھے شاہین بچوں نے عسکری مظاہرے کے بعد شہداء پشاور، افواجِ پاکستان اور تمام دفاعی اداروں کے اعزاز میں پُرجوش عسکری سلامی پیش کی واشگاف الفاظ میں حکومتِ پاکستان خاص طور پر آرمی چیف سے سے مطالبہ کیا کہ بارڈر پار اس سانحہء کے اصل مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے۔
(ناظم نشرواشاعت – خاکسار تحریک لاہور)

Free WordPress Themes - Download High-quality Templates